عادل آباد : 15/مارچ (اپنا وطن نیوز)
رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار مانا جاتا ہے ۔
اس مہینے میں برائیوں سے بچنے اور نیکی کا جذبہ بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں میں بھی خوب پروان چڑھتا ہے۔
خصوصی طور پر معصوم بچے بھی روزہ رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
والدین اور رشتے دار ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
شہر مستقر عادل آباد کے محلہ بڑھ کے متوطن محمد مجاہد (صدر رئیل اسٹیٹ ویلفیر اسوسی ایشن) کے فرزند محمد ماجد نے بھی اپنا پہلا روزہ پورا کیا۔
7 سال کی عمر میں محمد ماجد نے اپنا پہلا روزہ رکھا۔
بعد ازاں افطار کے وقت پر امام و خطیب موتی مسجد محلہ بڑھ مولانا عُبید اللہ صاحب نے ننھے روزہ دار محمد ماجد کے حق میں دُعا کی اور اپنے ہاتھوں سے کھجور کھلاتے ہوئے پہلا روزہ کھلوایا۔
اس موقع پر افراد خانہ کی جانب سے روزہ رکھائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس روزہ رکھائی تقریب میں معصوم روزہ دار محمد ماجد کی گلپوشی کی گئی ساتھ ہی والدین اور دیگر رشتہ داروں نے بھی انہیں خوب دعاؤں سے نوازا۔
ننھے روزہ دار کے بہتر مستقبل، اچھے اخلاق اور دین و دنیا میں کامیابی کے لئے خوب دعائیں کی گئیں۔

