سابق صدر تنظیم ایس آئی او انجنئیر محمد سلمان احمد اور صدر حلقہ تلنگانہ عبدالحفیظ خطاب کریں گے
عادل آباد : 3/اپریل (پریس نوٹ)
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او ) عادل آباد یونٹ کی جانب سے ایک جلسہ عام 4/اپریل (25 رمضان المبارک) بروز جمعرات بعد نماز تراویح بمقام مسجد گلزار، بکل گوڑہ عادل آباد پر منعقد ہوگا۔
جلسہ عام میں مہمان مقرر کی حیثیت سے انجنئیر محمد سلمان احمد، مرکزی معاون سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند و سابق صدر تنظیم SIO آف انڈیا شرکت کرتے ہوئے بعنوان ’’اور تم خوار ہوئے تارکِ قرآن ہوکر‘‘ مخاطب کریں گے۔
اسی طرح برادر عبدالحفیظ صدرِ حلقہ SIO تلنگانہ بھی ’’تلاشِ شب قدر‘‘ کے عنوان سے مخاطب کریں گے۔
واضح ہوکہ انجینئر سلمان احمد میقات 2021 تا 2022 کے دوران ایس آئی او کے قومی صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

برادر سلمان احمد ایک اچھے مقرر ہیں اور طلبہ و نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ حالیہ سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران انہیں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔
مُلکی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مختلف مسائل پر آواز بلند کرنے والے تعلیمیافتہ نوجوان مقرر کا سرزمین عادل آباد پر آمد لائق ستائش ہے لہذا مسلمانان عادل آباد بالخصوص نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے اس سے بھر پور مستفید ہونے کی کوشش کریں۔

