مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسیز میں داخلوں کا آغاز

بودھن اسٹڈی سنٹر میں مختلف کورسیس کے تحت داخلے جاری

 

بودھن: ( پریس نوٹ )

افروزخان زوالوجی لکچرر کی اطلاع کے بموجب فاصلاتی تعلیم مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کے بودھن اسٹیڈی سنڑ میں تعلیمی سال2023/2024 کےلیےداخلوں کا آغازہوچکاہے۔

 

فاصلاتی تعلیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسٹڈی سینٹر بودھن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے مختلف کورسیس جن میں ایم۔اے۔ اردو، ایم اے (انگریزی)،ایم اے (اسلامک اسٹڈیز)،ایم اے(تاریخ)۔ایم اے (عربی)’ایم اے( ہندی) کےساتھ ساتھ ڈگری کےمختلف کورسیس بی اے، بی کام ،بی۔ایس سی(لائف سائنس),بی ایس سی(ایم پی سی) اور ڈپلومہ ان ٹیچ انگلیش ، ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ، سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اورسرٹیفیکٹ کورس فنکشنل انگلش شامل ہیں۔

 

واضع رہے کہ اس سال فاصلاتی تعلیم مولانا آزادیونیورسٹی کی جانب سے صرف بودھن اسٹیڈی سنڑمیں بی ایس سی(لائف سائنس)اور بی ایس سی(ایم پی سی) کورسیس کی اجاذت دی گئ۔داخلوں کا سلسلہ جاری ہے آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 / آگسٹ 2023ہے۔

 

ایسے طلباء وطالبات جو انٹر میڈیٹ اور ڈگری کے بعد بھی گھر بیٹھے اپنی آگے کی تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ اس سنہری موقع سے ضرور فائدہ اٹھایں ۔

 

نوٹ ایسے طلباء وطالبات جو مولانا آذادنیشنل اردو یونیورسٹی بودھن اسٹیڈی سنٹرمیں داخلہ لینا چاہتےہیں وہ دیےگیے نمبرات 9848861441′
9440019307 پر رابطہ قائم کریں۔