نرمل : 30/اپریل (اپنا وطن نیوز)
نرمل ضلع مستقر کی ہونہار طالبہ عفیفہ صدیقہ انصاری کی ایس ایس سی میں درجہ اول9.2گریڈ سے شاندار کامیابی پر ضلع نرمل کے معززین ان کے والدین اور اساتذہ کے علاوہ رشتہ دار، ملی تنظیموں کے ذمہ داران، حفاظ، علمائے دین نے ان کی دختر کے شاندار نتائج پر محمد افتخار الدین انصاری نظامی حسامی لائبریرین اردو اکیڈمی مینارٹی ویلفر ضلع نرمل، نمائندہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان وزارت ترقی انسانی وسائل اسٹڈی سینٹر نرمل کو مبارکباد پیش کی۔
اس کے علاوہ ان کے چچا نرمل کے نامور عالم دین حضرت مولانا حافظ مفتی محمد ریاض الدین انصاری ناظم جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات ذمہ دار مسلم پرسنل لاء بورڈ ضلع نرمل وبرادران ، اردو صحافیوں جن میں قابل ذکر رشید عالم الحفیظی ایڈیٹر دبنگ صحافت اردو نرمل نے مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

