عادل آباد : (اپنا وطن نیوز)
شہر مستقر عادل آباد کے مختلف محلہ جات سے تعلق رکھنے والی بیوہ خواتین اور معذورین و مستحقین میں بروز چہارشنبہ 5 جولاٸی 2023 دفتر صفابیت المال شاخ عادل آباد پر 23مستحقین میں فی کس 500 کے حساب جملہ 11500 روپے اور ایک مستحق کو 1000 روپے کل 12500 ہزار روپے کے ماہانہ وظائف تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر صدر صفا شاخ عادل آباد مولانا سید مبشر احمد رشیدی،نائب صدر حافظ شیخ بشیر احمد،معتمد حافظ کاظم پاشاہ مصباحی،خازن حافظ عبدالعزیز،شیخ واجد اور دیگر موجود تھے۔

