گورنر سےریونت ریڈی کی ملاقات۔ یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب میں شرکت کی دی دعوت

حیدر آباد : یکم جون (اپنا وطن نیوز)

چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر اے۔ ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے آج راج بھون میں تلنگانہ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی اور  یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔

تلنگانہ یوم تاسیس کی دس سالہ (دہائی) تقریب کل 2 ؍ جون کو سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوں گی۔
ان تقریبات میں شرکت کے لئے کانگریس قائد سونیا گاندھی کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا تاہم کانگریس پارٹی ذرائع کے بموجب خرابی صحت کی بنا ان کی شرکت یقینی نہیں ہے۔
دوسری جانب ریاست تلنگانہ کی  دہائی  تقریبات کے ایک حصے کے طور پر حیدرآباد میں ٹینک بنڈ کے اطراف کی شاہراہوں اور علاقہ کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔
2 جون کی صبح پریڈ گراؤنڈ میں قومی پرچم لہرانے کے علاوہ دیگر تقریبات ہوں گی۔
شام کو ٹینک بنڈ پر جشن منایا جائے گا جس میں  تلنگانہ کی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرامس منعقد ہوں گے جس کے لئے ریاست کے مختلف اضلاع کے آرٹ گروپس کے ساتھ خصوصی پرفارمنس کا انعقاد کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔