مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کا جلسہ منعقد ہوگا
جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل
نرمل : 7؍جولائی (پریس نوٹ)
اللہ تعالیٰ نے انسان کو جن نعمتوں سے نوازا ہے ان میں اہم ترین نعمت اسکے طرف سے نازل کی جانے والی شریعت ہے جسمیں انسان کے لیے دنیا کی بھلائی بھی ہے اور آخرت کی کامیابی ہے پھر شریعت میں جہاں عبادت کا طریقہ سیکھا یا گیا ہے وہیں اس بات کی رہنمائی بھی فرمائی گئی ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان سے کس طرح پیش آے، شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کے ساتھ کیسا تعلق ہو، والدین اور اولاد کے ایک دوسرے پر کیا حقوق ہیں اور ترکہ کی تقسیم کس طرح ہو ،نکاح اور طلاق کا طریقہ کار کیا ہو یہ اور اس طرح کے خاندانی زندگی سے متعلق قوانین کو عا ئلی قوانین کہا جاتا ہے.
ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالعلیم قاسمی صدر محکمہ شرعیہ نرمل، محمد اسحاق ناظم ضلع جماعت اسلامی نرمل، مفتی محمد ریاض الدین انصاری قاسمی ناظم جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نرمل، مفتی سید کلیم الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء ھند نرمل ،مفتی احسان شاہ قاسمی صدر صراط مستقیم ویلفیر سوسائٹی نرمل نے اسلامک سنٹر نرمل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ ان عائلی قوانین کے متعلق جہاں غیروں کے درمیان غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں وہیں ہم لوگ بھی اس سے کم واقفیت رکھتے ہیں خاص طور پر مسلم خواتین اس تعلق سے بہت کم شعور رکھتی ہیں انہوں نے بتایا کہ عائلی قوانین سے متعلق خواتین میں شعور بیدار ی کےلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ شعبہ خواتین کی جانب سے 9 /جولائی بروز اتوار صبح 10،30 بجے حرا فنگشن ہال بیل بازار نرمل میں "جلسہ اصلاح معاشرہ وشعور بیداری مہم عائلی قوانین برائے خواتین” منعقد کیا جا رہا ہے
جلسہ کی سرپرستی مولانا عبدالعلیم قاسمی صدر محکمہ شرعیہ نرمل فرمائینگے جبکہ محترمہ ناصرہ خانم صاحبہ رکن نمائندہ گان جماعت اسلامی ہند صدارت کریں گی، مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ایڈوکیٹ محترمہ جلیسہ سلطانہ صاحبہ کنوینر شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، ڈاکٹر جوہر جہاں صاحبہ شرکت کریں گے ۔
انہوں نے نرمل شہر اور طراف واکناف کے خواتین وطالبات سے پابندی وقت اس اہم جلسہ میں شرکت کی خواہش کی ہے۔
اس موقع پر مولانا عبدالعلیم فیصل قاسمی ،مولانا امتیاز خان مفتاحی،مفتی عبدالحکیم قاسمی ،مولانا عبدالعلیم حسامی مولانا مجاہد اشرفی، مفتی ندیم علی قاسمی، مفتی منظور احمد قاسمی، مفتی ظفر بیگ قاسمی، محمد مجاہد امیرمقامی جماعت اسلامی ہندنرمل عبدالرحمن نائب صدر خادم الحجاج حج سوسائٹی نرمل ،مفتی توصیف قاسمی ،مفتی فہیم بیگ قاسمی،مولانا آصف حسامی، مولانا موسی حسامی، مفتی ساجد قاسمی، مولانا ساجد ندوی، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

