نظام آباد : 20/جولائی (اپنا وطن نیوز)
نظام آباد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں تین سالہ لڑکے کے اغوا کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماکلور منڈل کے مانک بھنڈار موضع کا رہنے والا ایک شخص اپنی اہلیہ کی زچگی کے سلسلہ میں نظام آباد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جنرل اسپتال سے رجوع ہوا تھا۔
నిజామాబాద్ ప్రభుత్వ ఆసుపత్రిలో మూడేళ్ల బాబుని కిడ్నాప్ చేసిన సీసీ ఫుటేజ్ వీడియో https://t.co/nHJGi7pqGg pic.twitter.com/S2TZW9eNRU
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) July 20, 2024
اہلیہ کو دواخانہ میں شریک کروانے کے بعد وہ شخص اپنے تین سالہ لڑکے کے ہمراہ اسی دواخانہ کے کوریڈور میں سوگیا تھا۔
باپ گہری نیند سو رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد کوریڈور میں داخل ہوئے اور ان میں سے ایک اغوا کنندہ لڑکے کے قریب لیٹ گیا جبکہ دوسرا کچھ دوری پر فرش پر لیٹا رہا۔
تقریبا 3:30 بجے صبح کے وقت اغوا کنندہ نے محوخواب لڑکے کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور دواخانہ سے روانہ ہوگیا۔
لڑکے کے والد، جو تھوڑی دیر بعد بیدار ہوا تھا، اس وقت پریشان ہو گیا جب اس کا لڑکا اس کے بازو موجود نہیں تھا۔
والد نے ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے اس واقعہ کی شکایت کی۔
بعد ازاں ون ٹاؤن پولیس نے اس واقعہ کی تفتیش کی اور وہاں موجود سی سی ٹی وی کی چھان بین کی۔
پولیس ابتدائی نتیجے پر پہنچی ہے کہ لڑکے کو دو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ لڑکے کو کہاں لے جایا گیا، اسپتال، بس اسٹینڈ اور شہر کے مختلف علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔
پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کرکے خصوصی ٹیموں کے ساتھ ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس نے اس خصوص میں اغواکنندوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کی شناخت کرنے عوام سے خواہش کی ہے۔


