عادل آباد : 9/اگست (اپنا وطن نیوز)
ضلع مستقر عادل آباد کے محلہ خانہ پور سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائد طلحہ چاؤش نے مصلیان محلہ و طلبا کو درپیش مسائل کا نوٹ لیتے ہوئے محلہ میں عارضی سڑک کی تعمیر میں اہم رول ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق عادل آباد بلدیہ کے وارڈ نمبر 30 (خانہ پور ) میں موجود قدیم آئس فیکٹری تا گورنمنٹ ہائی اسکول کے درمیان موجود شاہراہ، برسات کے پانی سے شدید متاثر ہوچکی تھی جس سے گزرنا علاقہ کے عوام بالخصوص مصلیوں اور اسکولی طلبا کے لئے تکلیف دہ ہوگیا تھا۔
کانگریس قائد طلحہ چاؤش نے عوام کی نمائندگی پر اس مسلہ کو حلقہ اسمبلی انچارج کانگریس کندی سرینواس ریڈی کے توسط سے کمشنر بلدیہ عادل آباد محمد قمر احمد کے علم میں لایا اور کامیاب نمائندگی کرتے ہوئے عارضی مرمتی کاموں کی تکمیل عمل میں لائی۔
اس موقع پر طلحہ چاؤش نے وارڈ نمبر 30 کے عوام کے لئے سڑک کی تعمیر پر کانگریس قائد کندی سرینواس ریڈی اور میونسپل کمشنر سے اظہار تشکر کیا۔


