محمد علی شبیر کی عادل آباد آمد پر شاندار استقبال،یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے

عادل آباد : 15/اگست (اپنا وطن نیوز)

ریاستی حکومت کے مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی،او بی سی و اقلیتی طبقات جناب محمد علی شبیر آج ضلع مستقر عادل آباد پر منعقد شدنی یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

کانگریس کے سینئر قائد و حکومتی مشیر محمد علی شبیر کل شب ضلع مستقر عادل آباد پہنچے جہاں پر کانگریس قائدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا وہیں بی آر ایس قائدین و دیگر سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں سابق صدر ضلع کانگریس کمیٹی ساجد خان نے اپنے حامیوں کے ہمراہ جن میں منیر، مرتضیٰ، وسیم، موتی رام، غوث، اختر، منہاج، اعجاز، ذاکر و غیرہ شامل تھے کے ہمراہ محمد علی شبیر سے ملاقات کی اور شہر میں ان کی آمد پر استقبال کیا۔

اس کے علاوہ کانگریس قائد نور خان پٹھان، ابرار احمد، سراج، یزدانی و دیگر نے علحدہ طور پر جناب محمد علی شبیر سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ کانگریس سینئر قائد سید شاہد علی نے بھی محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی گلپوشی و شال پوشی کی ۔

اسی طرح بی آر ایس پارٹی سے وابستہ اقلتی قائدین سید ساجد الدین، سلیم پاشاہ، مجاہد شاہ و دیگر نے بھی حکومتی مشیر محمد علی شبیر صاحب سے خیر سگالی ملاقات کی اور ضلع عادل آباد کے اقلیتوں کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انھیں یادداشت پیش کی۔


اشتہار