اضلاع کے تعلیمی عہدیداران کے توسط سے درخواستیں روانہ کرنے صدر نشین اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان کی اپیل
حیدرآباد۔17 اگست2024 (سرفراز نیوز ایجنسی)
ریاست میں قائم سرکاری اردو میڈیم مدارس میں اساتذہ کی قلت اور اس کے باعث تعلیمی سرگرمیوں پر پڑرہے اس کے اثرات کو نظر میں رکھتے ہوئے صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی مسٹر طاہر بن حمدان کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے تمام ضلع کلکٹرس اور ضلع ایجوکیشنل آفسیرس کو مکتوب نمبر 12-P.P./TGUA/2024مورخہ12 جون 2024ء کوجاری کیا گیاتھا۔
اسی کڑی کے طور پر صدر نشین اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان نے اردو میڈیم مدارس سے تعلق رکھنے والے ریاست کے تمام اساتذہ و صدر مدرسین سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے پرائمری، اپرپرائمری اور ہائی ا سکول کے لئے درکار ودیا والینٹرس کی تفصیلات علحدہ علحدہ فارمیٹ میں درج کرتے ہوئے متعلقہ ضلع مہتمم تعلیمات کے توسط سے صدر دفتر اردو اکیڈیمی، واقع چوتھی منزل، حج ہاؤز، نامپلی، حیدر آباد روانہ کریں تاکہ اس خصوص میں ریاستی حکومت سے ضروری نمائندگی و کاروائی کے بعد ودیا والنٹرس کے تقررات کی راہ ہموار کی جاسکے۔
واضح ہوکہ بیشتر مدارس میں اردو اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کے باعث ان مدارس میں زیر تعلیم طلبا کو کافی تعلیمی نقصان سے گزرنا پڑرہا ہے ۔

