بی جے پی تلنگانہ کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم

Narendra Modi

ضلع ورنگل میں وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ

کہا، تلنگانہ حکومت بدعنوانیوں کے دلدل میں پھنس چکی ہے

خاندانی سیاسی اجارہ داری کو ختم کرنے عوام سے اپیل

 

ورنگل: 8 ؍ جولائی ( اپنا وطن نیوز )

وزیراعظم نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے ضلع ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے کئی ایک ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ بعد ازاں انھوں نے عوامی جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ ریاستی حکومت کو اپنی تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔

 

انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت صرف چار کاموں میں ماہر ہے ۔ آئے دن وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کو گالیاں دینا، بی آر ایس قائدین کی جانب سے خود کو تلنگانہ ریاست کا مالک تصور کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کی بہبود کرنا۔

Modi Programme in Warangal

 

اسی طرح ریاست تلنگانہ کی مالی حالت کو بد سے بدتر کرنا اور تلنگانہ کو بدعنوانیوں میں ڈبائے رکھنا۔ ریاستی حکومت کا کوئی ایک پراجیکٹ بھی بدعنوانیوں سے پاک نہیں ہے۔

 

مسٹڑ مودی نے کہا کہ تلنگانہ میں خاندانی نظام کی پارٹیوں کے خلاف مرکزی حکومت بدعنوانیوں کا شکنجہ کس رہی ہےْ۔ یہ حکومت ملک کی سب سے بد عنوان ریاستی حکومت ہے جس کے بدعنوانی کے تار دہلی تک پھیل گئے ہیں۔

 

انھوں نے آگے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں 15 ہزار سے زائد اساتذہ کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں جبکہ یونیورسٹیز میں بھی دو ہزار سے زائد جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ انھوں نے ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے پیپر لیک کے معاملہ کو بھی ریاست کے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا عمل قرار دیا۔

 

قبل ازیں گورنر تلنگانہ تملا سائی سندراجن، مرکزی وزیر نتن گڈکری، صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی، سابق صدر ریاست تلنگانہ بنڈی سنجئے، ایٹالہ راجیندر و دیگر نے جلسہ عام کو مخاطب کیا ۔