اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم ۔’’اندرما مہیلا شکتی اسکیم‘‘کے تحت درخواستوں کا آغاز

حیدرآباد: 17/ڈسمبر (اپنا وطن نیوز)

تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن (TGMFC) نے اقلیتی طبقہ کی غریب خواتین کو با اختیار بنانے کے مقصد کے تحت ’’اندرما مہیلا شکتی اسکیم‘‘ کا آغاز عمل میں لایا ہے .

اس اسکیم کے تحت  غریب مسلم خواتین میں مفت سلائی مشینوں کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔

چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن محمد عبید اللہ کوتوال نے اس ضمن میں آن لائن درخواست فارمس کی وصولی کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ کی 10,409 خواتین کو خود کفیل بنانے اور انھیں روزگار سے جوڑنے کے لئے حکومت مفت گھریلو سلائی مشینیں فراہم کررہی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ خواہشمند و ضرورتمند خواتین اس اسکیم کے تحت اپنی  درخواستیں آن لائن طرز پر داخل کریں جس کی آخری تاریخ 31/ڈسمبر مقرر کی گئی ہے۔ 

1۔اندرما مہیلا شکتی اسکیم کی تفصیلات

حکومت نے ٹریننگ، ایمپلائمنٹ اینڈ پلیسمنٹ اسکیم کے تحت ’اندرما مہیلا شکتی‘ اسکیم کے ذریعے 10,409 مفت گھریلو سلائی مشینیں فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ادخال درخواست فارم کی آخری تاریخ 31 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے۔

درخواستیں https://tgobmms.cgg.gov.in نامی ویب سائٹ کے ذریعہ داخل کی جانی چاہئے۔

آن لائن درخواست داخل کرنے کے بعد، درخواست کی ایک کاپی اور ضروری دستاویزات متعلقہ اضلاع کے دفتر اقلیتی بہبود میں جمع کرائے جائیں۔

درخواست داخل کرتے وقت امیدوار کو لازمی طور پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرنی ہوگی۔

اگر ٹیلر ٹریننگ سرٹفکیٹ موجود ہو تو اس سرٹفکیٹ کو بھی اپ لوڈ کرنا اختیاری رہے گا۔ 

اس اسکیم سے استفادہ کے لئے خواتین کو کم از کم پانچویں جماعت تک تعلیم یافتہ ہونا ہوگا۔ 

ویب سائٹ پر موجود آن لائن فارم کی تصویر