جگتیال اور کورٹلہ میں 5/جنوری کو سیرت النبیؐ تحریری و اسلامی کوئز مقابلہ

کورٹلہ : 20/ڈسمبر (پریس ریلیز)
محمد عابد جگتیال ڈسٹرکٹ آرگنائزر خادمین امت تحریری و کوئز پروگرام کے بموجب خادمینِ امت اپنی مختلف تعلیمی و ثقافتی اور ملی سرگرمیوں کے ذریعے مسلم طلباء و طالبات اور نوجوانوں میں دینی شعور کی آبیاری نیز ملی ذمہ داریوں کے احساس کو جلا دینے کے لئے جہد مسلسل کے ساتھ گذشتہ 19 برسوں سے کوشاں ہے۔
اس کوشش کی ایک اہم کڑی کے طور پر اور اس پر فتن دور میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اسلامی معلومات سے بالخصوص طلبا میں دینی شعور بیدار کرنے کی غرض سے سیرت النبی ؐ تحریری و اسلامی کوئز مقابلہ 2025 کا انعقاد بعنوان : ” وَاللهُ يُحِبُّ الْمُظَهِرِينَ " کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔.
انشاءاللہ یہ امتحان 5 جنوری 2025 ،بروزِ اتوار، بمقام AJM کنونشن ہال، نزد گڑی، مارکیٹ روڈ ،کورٹلہ (برائے شہرِ کورٹلہ کے طلباء و طالبات کے لئے) اور جگتیال کے طلبہ کے لئے اسی دن دوسرا سنٹر بمقام : رائل فنکشن ہال ،اسلام پورہ، جگتیال میں ایک ہی وقت صبح 10:30 تا 1:00 بجے دوپہر رکھا گیا ہے۔
ان مقابلہ جات میں حصہ لینے کے لئے جماعت واری سطح پر علحدہ علحدہ گروپس ترتیب دئیے جائیں گے۔ گروپ (A) میں جماعت پنجم تا ہفتم کے طلبا، گروپ (B) میں جماعت ہشتم تا دہم کے طلبا اور گروپ (C) میں انٹر میڈیٹ کے طلبا حصہ لے سکیں گے۔
ہر گروپ میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبا و طالبات کو ٹروفی و سند دی جائیگی۔ مذکورہ مقابلہ جات علما کی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔
لہٰذا آپ تمام اولیائے طلباء سے ادباً التماس ھیکہ اپنے بچوں کو اچھی تیاری کروائیں. اور بارہا یاد دہانی کرواتے رہیں.
نیز تمام سرکاری و خانگی اسکولس کے صدر مدرسین، اساتذہ کرام و معلمات سے ادباً گزارش ہیکہ اپنے اسکول/ کالج کے طلباء و طالبات تک مذکورہ مقابلہ جات کی اطلاع پہنچائیں  اور انھیں اس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی ترغیب دیں۔
مزید تفصیلات کے لئے محمد عابد، معلم (کورٹلہ) سے بذریعہ فون نمبر 9160113085 رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
خلافت، امامت، امت کی خدمت ہوجائے،
 یارب! وہ کردار وہ شخصیت عنایت ہوجائے.