عادل آباد : 10؍ جولائی (اپنا وطن نیوز )
مرکزی حکومت کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی (DoSE&L)، وزارت تعلیم نے کل ہی پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس برائے اضلاع (PGI-D) کی مشترکہ رپورٹ برائے 2020-21 اور 2021-22 جاری کی ہے جس میں ضلعی سطح پر اسکولی تعلیمی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
جاری شدہ اس رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کا ضلع میڈچل اپنی تعلیمی کارکردگی میں ریاست بھر میں اول مقام پر ہے تو ضلع عادل آباد اس گریڈنگ ٹیبل میں سب سے نیچے دکھایا گیا ہے۔
اس گریڈنگ رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں تعلیمی نظام کی صورتحال کو حاصل کردہ پرفارمنس گریڈنگ پوائینٹس کی شکل میں بتایا گیا ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تعلیمی سال 21-2020 کے تحت جملہ 742 اضلاع اور تعلیمی سال 22-2021 کے تحت جملہ 748 اضلاع کے مدارس کا آن لائن سروے کیا گیا جس کے تحت مذکورہ بالا اعداد و شمار حاصل ہوئے۔
اضلاع کو دئے گئے گریڈنگ سسٹم کی دس درجوں میں درجہ بندی کی گئی تھی اور ان کے علحدہ علحدہ نام رکھے گئے تھے ۔
اس رپورٹ کو 6 زمروں کے تحت گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جیسے، نتائج، مؤثر کلاس روم ٹرانزیکشن، انفراسٹرکچر کی سہولیات اور طلباء کے حقوق، اسکول کی حفاظت اور بچوں کی حفاظت، ڈیجیٹل لرننگ اور گورننس کا عمل۔
ان زمروں کو مزید 12 ڈومینز میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی سیکھنے کے نتائج اور معیار (LO)، رسائی کے نتائج (AO)، اساتذہ کی دستیابی اور پیشہ ورانہ ترقی کے نتائج (TAPDO)، لرننگ مینجمنٹ (LM)، لرننگ اینرچمنٹ ایکٹیویٹیز (LEA)، انفراسٹرکچر۔ ، سہولیات، طلباء کے حقوق (IF&SE)، اسکول سیفٹی اینڈ چائلڈ پروٹیکشن (SS&CP)، ڈیجیٹل لرننگ (DL)، فنڈز کنورجنس اور استعمال (FCV)، CRCs کی کارکردگی میں اضافہ (CRCP)، حاضری کی نگرانی کے نظام (AMS) اور اسکول لیڈرشپ ڈیولپمنٹ ( SLD)۔
اس رپورٹ سے متعلق مزید تفصیلات اس ویب سائٹ پر موجود ہے۔
https://www.education.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/statistics-new/pgi-d.pdf

