سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی حیثیت سے سید عمر جلیل کادوبارہ تقرر

Syed Omar Jaleel appointed as Secretary Minorities Welfare

موظف آئی اے ایس آفیسر سید عمر جلیل کی خدمات تلنگانہ حکومت نے دوبارہ حاصل کیں

حیدر آباد : 11 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)

تلنگانہ حکومت نے موظف آئی اے ایس آفیسر سید عمر جلیل کی خدمات کو دوبارہ حاصل کرتے ہوئے انھیں سکریٹری و کمشنر محکمہ اقلیتی بہبود نامزد کیا ہے۔

اس خصوص میں چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ کے دفتر کی جانب سے جی او آر ٹی نمبر 988 جاری ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سید عمر جلیل کی خدمات آئندہ دوسال کے لئے یا پھر آئندہ احکامات تک حاصل کی جارہی ہیں اور انھیں سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی ذمہ داری دی جارہی ہے۔

موجودہ پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود احمد ندیم کی خدمات بحیثیت کمشنر محکمہ لیبر حاصل کی جائیں گی۔

واضح ہو کہ سید عمر جلیل نے سابق میں بھی بحیثیت سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود اپنی خدمات انجام دی تھیں اور بعد ازاں ان کا تبادلہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کیا گیا تھا۔ اور وہیں سے وہ ریٹائرڈ بھی ہوئے۔

ریاست میں 66 اردو آفیسرس کے تقررات کا عمل بھی ان ہی کے دور میں شروع ہوا تھا۔