حیدرآباد۔ 14۔ جولائی (سرفراز نیوز ایجنسی)
نامور شاعر وادیب جناب سید یوسف روش ایم ٹیک ریٹائرڈآفیسرآئی ڈی پی ایل ولدسیدداؤد مرحوم کا آج صبح 8 بجے بعمر 80 سال مختصر سی علالت کے بعدان کی رہائش گا ہ واقع ملک پیٹ میں انتقال ہوگیا۔
اردوادب اور دیگر اضاف سخن میں مہارت کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے ۔ انہیں (400) سے زائد مشاعرے پڑھنے کا اعزاز حاصل تھا. ان کی کئی اردوانجمنوں سے وابستگی تھی 20 سے زیادہ کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
انھیں نہ صرف بزم انوار ادب، رائے بریلی کے نعتیہ مشاعرہ میں سنددی گئی تھی بلکہ دوسری کئی انجمنوں سے انعامات و اعزازات بھی حاصل کر چکے تھے. حال ہی میں انھیں تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کا کارنامہ حیات ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
2013ء میں وہ عمرہ اور زیارت مقدسہ کی سعادت بھی حاصل کر چکے تھے۔
آج 14 جولائی کونماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ حیدرآبادمیں ادا کی گئی اور اس سے متصل قبرستان میں تدقین عمل میں آئی۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان سید اویس منیجر اردو روزنامہ اعتماد‘ سید ادریس‘ سید جلیس اور ایک دختر شامل ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے مرحوم کے بھائی سید محمد سلیم ریٹائرڈ ملازم آندھر اپریش اردو اکیڈیمی9440059309 اور فرزند سید اویس 9908181786, 9030801456 سے ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

