ٹماٹروں کی حفاظت کے لئے پولیس تعینات
عادل آباد : 15 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز )
ضلع مستقر عادل آباد کے مضافات میں واقع موالا بائی پاس روڈ کے قریب ٹماٹر سے لدی لاری حادثہ کا شکار ہوگئی۔
مقامی افراد کے مطابق ایک موٹر سیکل راں کو بچانے کے دوران ٹماٹر سے لدی لاری پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں اس لاری میں موجود ٹماٹر روڈ پر بکھر گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ ٹماٹر سے لدی لاری مہاراشٹرا کے شہر ناگپور سے حیدر آباد کی سمت جارہی تھی کے موالا مستقر پر واقع ویلکم بورڈ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔ لاری ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کو معمولی زخم آئے ۔
حادثہ کا شکار ٹماٹر کی لاری کو دیکھنے اور ٹماٹر حاصل کرنے کے لئے لوگ کوششیں کرنے لگے تاہم لاری ڈرائیور کی مستعدی اور بروقت پولیس کو اس حادثہ کی اطلاع سے ٹماٹر محفوظ رہے۔

