نظام آباد کے ڈیویژن نمبر 60 میں ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد

Foundation stone of development works in Division No. 60 of Nizamabad

جنرل فنڈ 5.50لاکھ اور پٹنا پرگتی 10 لاکھ فنڈ سے احمد پورہ کالونی، حجام کالونی میں سڑکوں کے تعمیری کام کا آغاز: محمد عبدالغفور مقیم

نظام آباد:17/ جولائی ( اپنا وطن نیوز )

ڈیویژن نمبر 60 میں مسلسل ترقیاتی کام جاری ہیں۔ آج نمائندہ کارپوریٹر مجلس اتحاد المسلمین محمد عبدالغفور مقیم کی زیر صدارت منعقدہ سنگ بنیاد تقریب میں مئیر نیتو کرن، ڈپٹی مئیر محمد ادریس خان، نظام آباد ضلع و ٹاؤن صدر مجلس اتحاد المسلمین محمد شکیل احمد فاضل،مولانا سید سمیع اللہ امام و خطیب مکہ مسجد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھا۔

محمد عبدالغفور مقیم سینئر کارپوریٹر نے بتایا کہ جنرل فنڈ 5.50 لاکھ سے احمد پورہ کالونی میں مختلف مقامات پرسی سی روڈ کے علاوہ پٹنا پرگتی کے تحت 10لاکھ روپئے فنڈ سے حجام کالونی میں سی سی روڈ کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

محمد عبدالغفور مقیم سینئر کارپوریٹر نے صدر کل ہند مجلس بیرسٹر اسدا لدین اویسی، قائد مقننہ اکبر الدین اویسی، احمد بن عبداللہ بلعلہ نظام آباد اربن انچارج مجلس اتحاد المسلمین، مئیر نیتو کرن، ڈپٹی مئیر محمد ادریس خان، ضلع و ٹاؤن صدر محمد شکیل احمد فاضل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیویژن میں مسلسل ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں مختلف مقامات پر سڑک و ڈرین کی تعمیر کیلئے رپورٹ تیارکرتے ہوئے ایجنڈہ میں پیش کرنے پر فنڈ کی منظوری عمل میں آرہی ہے۔

محمد عبدالغفور مقیم نے ڈیویژن 60 کے تمام عوام کا بھی ترقیاتی کاموں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اے ای شنکر، ایس آئی مہی پال، جوان کشن، کنٹراکٹر کرشنا مورتی، دیویندر، محمد سراج الدین بھارت فوٹو اسٹوڈیو، سید اکبر محکمہ صحت، افضل خان، سید جاوید این آر آئی، سید عظیم، محمد جمیل الدین، عبدالوحید موظف آرٹی سی محکمہ، ایس نریش، نثار، محمد فیاض این آر آئی، ایم اے رحیم این آر آئی، جانی میاں، محمد ماجد پاشاہ این آر آئی، محمد انس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

مقامی عوام نے محمد عبدالغفور مقیم کی ہمیشہ کی طرح بے مثال کارکردگی پر ان کی ستائش و سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ محمد عبدالغفور مقیم نے حالیہ عیدالاضحی کے موقع پر بھی ڈیویژن کے تمام علاقوں میں جنگی خطوط پر صفائی کے اقدامات کو یقینی بنایا بارش ہونے کے باوجود ہر گلی کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کرتے ہوئے عوام کو راحت پہنچائی ہے۔ اس کے علاوہ سڑک، ڈرین، برقی، پانی جیسے بنیادی اقدامات کیلئے مسلسل سرگرم رہتے ہوئے عوام کی داد و تحسین حاصل کررہے ہیں