عادل آباد : 18 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز )
انور اللہ خان ولد احمد اللہ خان صاحب مرحوم (ایس ٹی او ) مالک عادل آباد وہیل الائنمنٹ کے فرزند ارجمند کلیم اللہ خان، بی ٹیک (میکانیکل انجنیر) کا نکاح قاضی واصف احمد المعروف سلیم صاحب، موظف ملازم سرکار ساکن بھینسہ کی دختر کے ساتھ 16 ؍ جولائی بروز اتوار بمقام گریٹ فنکشن ہال، مدینہ کالونی ، بھینسہ میں انجام پایا۔فرائض نکاح قاضی وسیم احمد نے انجام دئیے۔

ولیمہ کا عشائیہ محمد مجیب خان ، لائبریرین ، مولانا آزاد اردو لائبریری عادل آباد کی سرپرستی میں 18 ؍ جولائی بروز منگل رائل پیالیس فنکشن ہال، امبیڈ کر نگر، عادل آباد پر ترتیب دیا گیا۔ جس میں نائب صدر نشین بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی، صدر ضلع کانگریس ساجد خان، سابق ٹاؤن صدر بی آر ایس سید ساجد الدین، صدر رئیل اسٹیٹ اسوسی ایشن محمد مجاہد، چیف ایڈیٹر اپنا وطن نیوز پورٹل محمد عابد علی، چیف ایڈیٹر ہفت روزہ شہباز عادل آباد جلیل احمد خان، بی آر ایس لیڈر و کرسپانڈنٹ نونہال اردو ہائی اسکول محمد عتیق الرحمن ، کانگریس لیڈر محمود خان، رئیلٹر اطہر احمد، ماجد خان ایچوڑہ کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے وابستہ سرکردہ شخصیتوں، معززان شہر، عزیز و اقارب دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نوشہ کلیم اللہ خان کو اپنی مخلصانہ دعاؤں سے نوازا۔
نوشہ، جلیل احمد خان، چیف ایڈیٹر ہفت روزہ شہباز عادل آباد کے بھتیجے اور قاضی اشفاق احمد (بھینسہ) کے بھانجے داماد ہوتے ہیں۔


