میدک : 22 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)
ایک تازہ خبر کے مطابق ضلع میدک کے موضع کوڈی پلی کا رہائشی ایک کسان، مہیپال ریڈی جو کہ اپنی 8 ایکڑ اراضی پر گذشتہ 20 سالوں سے ٹماٹر کی فصل کاشت کر رہا تھا آج کروڑ پتی بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ٹماٹر کسان کی قسمت اس وقت چمکی جبکہ اس سیزن میں اس نے ٹماٹر کے تقریبا 7 ہزار کیراٹ (ڈبے) کی فصل اگائی۔
ٹماٹر کی بڑھی ہوئی قیمتوں کے دوران اس نے فی ڈبہ 2,600 روپئے کے حساب سے ٹماٹر فروخت کئے جس سے اسے کروڑوں کی آمدنی حاصل ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ مہیپال ریڈی نامی 36 سالہ نوجوان کسان اپنی اسکولی تعلیم کے دوران دسویں جماعت میں فیل ہو گیا تھا۔
بعد ازاں اس نے زراعت پر توجہ دی اوراپنی بیوی کی مدد سے سبزیاں کاشت کرنا شروع کر دیں۔
مہیپال کی بیوی جس کا نام بنسوواڈا دیویا ہے اس وقت موضع محمد نگر میں بحیثیت سرپنچ عوامی خدمات میں مشغول ہے۔

