سب انسپکٹر آف پولیس عادل آباد رورل کی حیثیت سے سید مجاہد نے جائزہ حاصل کرلیا

Adilabad Rural Police Station

عادل آباد : 28 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز )

سب انسپکٹر آف پولیس عادل آباد رورل کی حیثیت سے سید مجاہد نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عادل آباد مسٹر ڈی ادئے کمار ریڈی نے ان کے عادل آباد رورل پولیس اسٹیشن پر تقرری سے متعلق احکامات جاری کئے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے عہدہ کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں عادل آباد رورل پولیس اسٹیشن کے تحت درج کردہ ایف آئی آر، علاقہ میں جرائم کی صورتحال پر اپنے ماتحت عملہ سے تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پرانھوں نے پولیس عملہ کو ہدایت دی کہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے والے تمام شکایت کنندگان کی درخواستوں کی بغور سماعت عمل میں لانے اور شکایت کنندوں کے ساتھ بہتر رویہ اپنایا جائے۔

شکایت کنندہ کے مسائل سے آگہی و انھیں ہر ممکنہ انصاف پہنچانے کی ماتحت عملہ کو انھوں نے ہدایات دیں۔

اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد سید مجاہد نے ایس سرینواسا راؤ، اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اڈمن) کے علاوہ ڈی ایس پی عادل آباد وی۔اومیندر اور سرکل انسپکٹر عادل آباد رورل سعیدا راؤ سے خیرسگالی ملاقات کی۔

واضح ہوکہ سید مجاہد نے اس سے قبل ضلع عادل آباد کے موالا، گادی گوڑہ اور بازار ہتنور پولیس اسٹیشنوں میں بحیثیت سب انسپکٹر آف پولیس اپنی خدمات بخوبی انجام دیں۔

ان کا تعلق ضلع نرمل کے تاریخی شہر مدہول سے ہے۔

ان کے والد محترم سید محبوب علی موظف آر ٹی سی کنڈیکٹر نے اپنی چھوٹی سی تنخواہ کے باوجود اپنے فرزندان کو بہترین تعلیم و پرورش سے آراستہ کیا۔ اولاد کی بہترین تعلیم و پرورش اور انھیں اچھے اخلاق سے آراستہ کرنے میں والد کے ساتھ ساتھ والدہ محترمہ نے بھی اپنا رول بخوبی نبھایا جس کا نتیجہ ہے کہ آج ان کے فرزندان سید محسن علی سکنڈری گریڈ ٹیچر بھینسہ، سید مجاہد سب انسپکٹر آف پولیس عادل آباد رورل اور سید سراج اگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر (اے ای او) کی حیثیت سے سرکاری ملازمتوں پر تقرری کے بعد عوام کی خدمات پر معمور ہیں۔