’’گھر بیٹھے پیسے کیسے کمائیں‘‘ پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے ساجد معراج کی اپیل
نرمل : 29 ؍ جولائی ( اپنا وطن نیوز )
نرمل شہر میں لاء لیجین اور برین اسٹارم اکیڈمی کی جانب سے 30؍ جولائی ، بروز اتوار، بوقت 11 تا 5 بجے دن،بمقام اکیڈمی کے مقامی دفتر نزد مدینہ ہوٹل، قدیم بس اسٹانڈ نرمل میں مفت ایک روزہ ’’روزگار میلہ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس روزگار میلہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کنوینر نیشنل اکنامک فریڈم مومنٹ ، سوشل انٹرپرینر و سی ای او نوبل انفوٹیک ، یوایس اے محمد ارشد حسین شرکت کریں گے۔
اس ایک روزہ روزگار میلہ کے انعقاد کا مقصد تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنا اور انہیں خود کفیل بنانا ہے۔
نرمل میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے لہذا نرمل شہر اور پڑوسی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں سے اس پروگرام سے استفادہ کرنے کی معروف کیرئیر کالم نگار و ایڈوکیٹ ساجد معراج نے خواہش کی ہے۔


