بھینسہ شہر میں’’ نسأ میٹرنٹی و سرجیکل ہاسپٹل ‘‘ کا افتتاح

مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی صاحب اور چیرمین بلدیہ بھینسہ محمد جابر احمد کی شرکت

ملت کی بیٹیوں کو ڈاکٹر بننے کا دیا مشورہ

بھینسہ : 30 ؍ جولائی ( اپنا وطن نیوز )

حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی صاحب ( گجرات) کے شہر بھینسہ آمد کے موقع پر مستقر کے اسد بابا نگر میں آج جدید نسأ میٹرنٹی اینڈ سرجیکل ہاسپٹل کا افتتاح عمل میں آیا۔

افتتاحی تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی ،چیرمین بلدیہ بھینسہ محمد جابر احمد اور مفتی عبدالغنی قاسمی نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز مولانا کے خطاب سے ہوا جس میں انھوں نے کہا کہ معاشرے میں ڈاکٹر کا شعبہ ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ جس میں مریض اپنے علاج کیلے بلا مذہب وملت ڈاکٹر سے رجوع ہوتے ہوتے ہیں۔

اسی طرح ڈاکٹر کا بھی فریضہ ہیکہ وہ ان سے رجوع ہونے والے مریضوں کا بہترین علاج کرتے ہوئے کم اخراجات پر ادویات دیں۔

چونکہ بیماری میں مریض ڈاکٹر کے پاس اس امید سے آتا ھیکہ انکی دی ہوئی دوا سے شفأ حاصل ہو۔انھوں نے ملت کی بیٹیوں پر زور دیا کہ وہ شعبہ طبی تعلیم میں اپنا لوہا منواتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈاکٹر بننے کی کوشش کریں۔

بعد ازاں مولانا نے فیتہ کاٹتے ہوئے نسأہاسپٹل کا افتتاح انجام دیا۔


اس موقع پر ہاسپٹل کے ذمہ داران ڈاکٹر متین اللہ اور ڈاکٹر کاظم الدین کی جانب سے مہمانوں کو گلدستہ پیش کرتے ہوے شالپوشی اور گلپوشی کی گئ۔

نسأ ہاسپٹل کی ڈاکٹر محترمہ عرشیہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ بھینسہ شہر کی عوام کی خواہش پر وہ انکی خدمات انجام دینے پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ سے یہاں  آئی ہیں تاکہ خواتین کے پوشیدہ امراض کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کی زچگیاں بخوبی انجام دی جاسکیں۔

اس موقع پر شہر کے مشہور ڈاکٹر دامودھر ریڈی,ٹاون صدر مجلس اتحاد المسلمین فیض اللہ خان، مولانا شاہد غفران قاسمی، کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔