حیدر آباد : یکم اگست (اپنا وطن نیوز )
محکمہ تعلیم حکومت تلنگانہ نے ٹیچرس ایلجبلٹی ٹیسٹ ( ٹیٹ) کے نوٹفکیشن کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔
اس نوٹفکیشن کے مطابق ریاست بھر میں 2023-TS TET کا امتحان 15 ؍ ستمبر 2023 ، بروز جمعہ منعقد کیا جائے گا۔
پرچہ اول و دوم میں شرکت کے خواہشمند امیدواران کل یعنی 2 ؍ اگست تا 16 ؍ اگست اپنی درخواستیں ویب سائٹ http://tstet.cgg.gov.in کے ذریعہ آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔
پرچہ اول اور پرچہ دوم دونوں امتحانات ایک ہی دن منعقد ہوں گے۔ پرچہ اول صبح کے اوقات میں جبکہ پرچہ دوم دوپہر میں منعقد ہوگا۔
ٹی ایس ٹیٹ کا امتحان تمام ضلع ہیڈ کوارٹرس پر منعقد ہوگا۔
صرف پرچہ اول یا صرف پرچہ دوم یا دونوں پرچوں کے لئے ٹیٹ امتحان کی فیس 400 روپئے رکھی گئی ہے۔
ٹیٹ امتحان سے متعلق مزید معلومات مذکورہ بالا ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

