آئندہ اسمبلی انتخابات میں میری شکست یقینی : ملعون راجہ سنگھ کا اعتراف

حیدر آباد : 6 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)

رکن اسمبلی گوشہ محل ٹھاکر راجہ سنگھ نے آج اسمبلی میں چونکا دینے والا بیان دے کر سب کو حیران کردیا۔

انھوں نے جاریہ اسمبلی سیشن کے چوتھے و آخری دن آج مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسمبلی میں جو اراکین ہیں آئیندہ اسمبلی انتخابات کے بعد ان میں سے کئی کی شکست یقینی ہے۔

انھیں یقین ہے کہ وہ خود بھی آئندہ انتخابات کے بعد اسمبلی میں نہیں رہیں گے، باہر والے اور اندر والے چاہتے ہیں کہ وہ اسمبلی میں نہ رہیں۔

انھوں نے اسپیکر اسمبلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ اسمبلی سیشن میں بیشتر اراکین اسمبلی کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا اور ان کی وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ ان کے حلقہ اسمبلی کے تحت آنے والے دھول پیٹ علاقہ کے عوامی مسائل کو حل کرتے رہیں۔

واضح ہو کہ ملعون راجہ سنگھ کو بی جے پی نے اپنی پارٹی سے بے دخل کردیا تھا ۔