نرمل : 6 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)
شہر نرمل کے معلم سید اشتیاق علی المعروف نوید کو ان کی تدریسی میدان میں گراں قدر خدمات اور کارناموں کی سراہنا کرتے ہوئے آج تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ برائے سال 2022-2021سے نوازا گیا۔
اردو مسکن خلوت حیدر آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صدر نشین اردو اکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین ، چیر مین اقلیتی کمیشن ریاست تلنگانہ مسٹر طارق انصاری، ڈائریکٹر اردو اکیڈیمی بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس و دیگر نے ایوارڈ سے نوازا۔
مسٹر سید اشتیاق علی بحیثیت اسکول اسسٹنٹ بائیو سائنس گورنمنٹ ہائی اسکول، قصبہ، نرمل میں خدمات پر معمور ہیں۔
موصوف کو ایوارڈ کے حصول پر ضلع نرمل کے اردو حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔دوست و احباب، ساتھی اساتذہ و رشتہ داروں نے انھیں مبارکباد پیش کی۔

