ظہیر الدین علی خان مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کا انتقال پُر ملال

غدر کی آخری رسومات کے موقع پر قلب پر حملہ، اردو صحافت میں غم و اندوہ کی لہر

حیدر آباد : 7 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز بیورو)

یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب ظہیر الدین علی خان کا آج قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔

مسٹر ظہیر الدین علی خان انقلابی گلو کار غدر کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے دیدارکے لئے ان کے مکان پہنچے تھے کہ ان کے قلب پر حملہ ہوا۔

مرحوم ظہیر الدین علی خان اور غدر کا گہرا دوستانہ رہا ہے۔ کئی تحریکوں میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

مرحوم مسلم ڈکلریشن کے نام سے مسلمانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کررہے تھے۔ بالخصوص تعلیمی سرگرمیوں میں مرحوم ہمیشہ پیش پیش رہتے ۔

مرحوم کی اچانک رحلت سے تلنگانہ کے اردو صحافتی میدان  میں رنج و غم کی کیفیت دیکھی جارہی ہے۔

جناب ظہیر علی خان صاحب کی اچانک رحلت سے قوم ایک ہمدرد ، خدمت گزار  شخص سے محروم ہوگئی۔ اللہ خان صاحب کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین۔

ادارہ اپنا وطن نیوز پورٹل مرحوم ظہیر الدین علی خان کی اچانک رحلت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔