جگتیال : 8 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز )
ضلع جگتیال کے کورٹلہ منڈل کے موضع وینکٹا پور کے قریب پیش آئے آر ٹی سی بس اور موٹر سیکل کے حادثہ میں متعدد اشخاص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ نظام آباد ڈپو کی آر ٹی سی بس سڑک عبور کرنے والی موٹر سیکل کو بچانے کے دوران اپنا توازن کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے موجود گڑھے میں گرگئی۔
حادثہ میں بس کے میں سفر کررہے متعدد مسافروں کے علاوہ موٹر سیکل سوار اشخاص شدید زخمی بتائے جارہے ہیں۔
پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔

