عادل آباد: 9 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)
ضلع عادل آباد کے گڑی ہتنور منڈل کے حدود میں آج دوپہر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔
حادثہ میں مہلوک نوجوان کی شناخت صدام کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ایچوڑہ منڈل کے موضع نوے گاؤں کا متوطن بتایا جارہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان ایچوڑہ منڈل مستقر پر A1 موبائل شاپ کے نام سے کاروبار کیا کرتا تھا اور آج دوپہر وہ بذریعہ موٹر سیکل ضلع مستقر عادل آباد کے لئے روانہ ہوا تھا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ عادل آباد سفر کے دوران سیتا گوندی موضع کے قریب قومی شاہراہ پر کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ضلع مستقر کے رمس دواخانہ منتقلی کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔
گڑی ہتنور پولیس نے اس خصوص میں ایک شکایت درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

