عادل آباد : 23/اکتوبر (اپنا وطن نیوز)
ملک عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کی غرض سے عادل آباد سے نکلا ہوا معززین شہر کا وفد بروز اتوار دوپہر 2/بجے بغداد پہنچ گیا۔
مذکورہ وفد میں بی آر ایس قائد و سابق صدر ضلع وقف بورڈ محمد یونس اکبانی، صدر رئیل اسٹیٹ ویلفیر اسوسی ایشن محمد مجاہد، صدر آئمہ الحفاظ کمیٹی ضلع عادل آباد مولانا منظور احمد، عبدالکلیم (میناریٹی آفس)، سید یعقوب (رئیلٹر)، مولانا عبدالرحیم ذاکر صاحب، سید وسیم و دیگر شامل ہیں۔

وفد کے اراکین نے بتایا کہ انھوں نے اپنے سفر کے پہلے دن بغداد میں موجود غوث اعظم دستگیرؒ کے مزار شریف کی زیارت کی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

اسی طرح وہ اپنے 10 روزہ سفر کے دوران امام اعظم ابو حنیفہؓ، امام احمد بن حنبل ، سید عبداللہ ابن زینب، امام محمد غزالیؒ، حضرت امام موسیٰ کاظم ؒ، بی بی زبیدہ، شیخ جنید بغدادی، حضرت سلمان فارسی ؒ، شیخ عبدالجبار جیلانی، شیخ صالح جیلانی، حضرت امام محمد بن الجواد، حضرت سیدنا شیخ مفیدؒ، حضرت امام ابو یوسف ؒ کی مزارات پر حاضری دیتے ہوئے اسلام میں ان کے کردار اور قربانیوں سے آگہی حاصل کریں گے۔
اسی طرح وفد کے اراکین مقدس شہر کربلا میں موجود روضۂ امام حسینؓ کی زیارت بھی کریں گے نیز کفہ، نجف، ہلا، مصیب، بابل و دیگر شہروں میں موجود اولیائے اللہ کی مزارات پر بھی حاضری دیں گے۔

