عادل آباد کی معروف شخصیت عبدالستار پاریکھ کا انتقال پُر ملال

عادل آباد : 3 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)

یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شہر عادل آباد کی معروف شخصیت جناب عبدالستار پاریکھ، کارکن جماعت اسلامی ہند عادل آباد کا آج بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔

نماز جنازہ آج (جمعرات) بعد نماز عشا محمدیہ مسجد بھکتاپور عادل آباد میں ادا کی جائیگی جبکہ متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے حامل تھے۔شہر کے سرکردہ کاروباریوں میں مرحوم کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ شہر کے گاندھی چوک علاقہ میں واقع مشہور کپڑوں کی دکانات کے وہ مالک تھے۔

ان کے فرزندان مسٹر عبدالسلام پاریکھ اور عبدالرفیق پاریکھ نے عامتہ المسلمین سے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔مزید تفصیلات 9441104243 فون نمبر پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔