عادل آباد میں الحاج محمد ابراہیم صاحب کا انتقال پُر ملال

عادل آباد : 6/مئی (اپنا وطن نیوز)

یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ الحاج محمد ابراہیم صاحب ، ساکن محلہ خانہ پور، عادل آباد کا بعمر 97 سال  آج صبح انتقال پر ملال ہوگیا۔

نماز جنازہ آج بروز پیر، بعد نماز عصر،  مسجد محمدیہ، بھکتاپور (عید گاہ میدان)، عادل آباد  میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل  قبرستان  پر عمل میں آئیگی ۔

مرحوم کی میت مسعود چوک، عادل آباد پر واقع ان کے مکان پر رکھی گئی ہے۔

مرحوم کے فرزندان محمد یوسف، محمد رفیق، محمد الیاس، محمد یونس (سونی بیٹری)، محمد جابر (سونی جم)، محمد واجد، محمد صادق اور محمد مجیب نے عامتہ المسلمین سے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبرات 9440512764، 9390989002 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔