عادل آباد میں مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

عادل آباد : 27/اکتوبر (اپنا وطن نیوز)

بزم کاروان ادب و ادارہ ادب اسلامی کے زیر اہتمام بتاریخ 26؍ اکتوبر بروز ہفتہ، بمقام نونہال اردو ہائی اسکول میں مشاعرے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

مشاعرے کی صدارت عتیق الرحمن  کرسپانڈنٹ نونہال اردو اسکول نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جلیل احمد خان، چیف ایڈیٹر ہفت روزہ شہباز عادل آباد نے کی۔

اعزازی مہمان جناب فیروز احمد صدر مدرس نونہال اردو اسکول اور سیدعنایت چشتی سینئر لیڈر اے ائی ایم ائی ایم رہے۔

قبل ازیں مشاعرے کا آغاز ثاقب حسین، طالب علم نونہال اردو اسکول کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ حمد پاک رحیم راؔہی صاحب نے اور نعت ڈاکٹر ابرار عالؔم صاحب نے سنائی۔

بعد ازاں مشاعرے میں محمد اماؔن عادل آبادی، محمد کلیم خاؔدم صاحب ،نور علی نؔور صاحب، عالم صاحب عالؔم، دانش احمد صاحب دانؔش، ڈاکٹر نصیر احمد صاحب نصؔیر، شبیر خان صاحب شبؔیر ،ہارون علی ماؔجد صاحب،ڈاکٹر ابرار عاؔلم صاحب ،رحیم راؔہی صاحب نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمایا۔

جبکہ مشاعرے کی کاروائی دانش احمد دانش نے بخوبی نبھائی۔رات دیر گئے اس پر اثر محفل کا صدر بزم کاروان ادب ہارون علی ماؔجد کے شکریہ پر اختتام عمل میں آیا۔