رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے منائی اپنی 60 ویں سالگرہ تقریب

Adilabad MLA Birthday Celebrations

رکن اسمبلی کی سالگرہ تقریب پر بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان میں جوش

نوجوانوں نے 600 یونٹ خون کا عطیہ دیا

وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے بھی بذریعہ خط سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

عادل آباد : 4 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز) 

Birth Day Celebrations of Adilabad MLA


سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا کی 60 ویں سالگرہ تقریب کا پارٹی کارکنان و قائدین نے جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا۔ شہر کے ایک خانگی فنکشن ہال میں سالگرہ تقریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ہزاروں کی تعداد میں بی آر ایس سے وابستہ پارٹی قائدین و کارکنان نے اس تقریب میں شرکت کی اور جوگورامنا کی درازی عمر کی دعا کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔

سالگرہ تقریب کے دوران بی آر ایس سے وابستہ نوجوانوں، مختلف فلاحی تنظیموں سے وابستہ نوجوانوں نے تقریبا 600 یونٹ خون کا عطیہ دیا۔

MLA Birthday in Adilabad

رکن ریاستی اقلیتی کمیشن محمد اطہر اللہ، ضلع پریشد چیرمین راتھوڑ جناردھن ، سابق رکن پارلیمان عادل آباد گوڈم نگیش، رکن اسمبلی بوتھ راتھوڑ باپو راؤ، صدر نشین بلدیہ عادل آباد جوگوپر میندر، نائب صدر نشین بلدیہ ظہیر رمضانی، بی آر ایس ٹاؤن صدر اجئے، جنرل سکریٹری شوکت ، محمد یونس اکبانی، سید ساجد الدین، محمد عتیق، سائنی روی کمار، درگم شیکھر و دیگر قائدین نے جوگورامنا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ مہاراشٹرا میں جہاں حالیہ دنوں بی آر ایس پار ٹی کی سرگرمیوں کو وسعت دی گئی ہے، وہاں سے بھی کئی سیاسی قائدین عادل آباد پہنچے اور رکن اسمبلی کو مبارکباد پیش کی۔