ٹیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا کے لئے عادل آباد سے خصوصی بسوں کا انتظام

عادل آباد : 14 / ستمبر (اپنا وطن نیوز)

ٹیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا کے لئے ضلع مستقر عادل آباد سے مختلف شہروں تک رسائی کے لئے آر ٹی سی کی جانب سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔

آر ٹی سی ڈپٹی ریجنل مینجر پرنیت نے بتایا کہ ضلع مستقر سے 15/ستمبر یعنی کل صبح منچریال، نظام آباد اور بھینسہ شہروں کے لئے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

منچریال اور نظام آباد کے لئے کل صبح 4 بجے جبکہ بھینسہ کے لئے 5 بجے صبح خصوصی بسیں عادل آباد سے روانہ ہوں گی۔

اسی طرح ان بسوں میں اڈوانس بکنگ کی بھی سہولت دستیاب ہے۔ خواہشمند امیدوار راست عادل آباد بس اسٹیشن پر واقع ریزرویشن کاؤنٹر سے رجوع ہوتے ہوئے یا پھر آن لائن www.tsrtconline.inکے ذریعہ بھی اپنی ٹکٹیں بک کرواسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7382840334 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔