عادل آباد : 6/جولائی (اپنا وطن نیوز)
یکم جولائی سے ملک بھر میں نافذ ہوچکے تین نئے قوانین پر عادل آباد ضلع پولیس عملہ کو تربیت و آگہی فراہم کرنے والے افسران کی ضلع ایس پی عادل آباد مسٹر غوث عالم نے ستائش کی۔
ضلع ایس پی نے بوتھ سرکل انسپکٹر رمیش، عادل آباد رورل سب انسپکٹر آف پولیس سید مجاہد، نریڈی گنڈا ایس آئی سریکانت کی جانب سے ایک ماہ تک ضلع پولیس عملہ کو ان نئے قوانین پر تربیت فراہم کرنے کی ستائش کی اور انھیں تحائف سے نوازا۔
واضح ہو کہ ان پولیس ملازمین نے نئے قوانین پر حیدر آباد میں تربیت کے حصول کے بعد مرحلہ وار طور پر ایک ماہ تک عادل آباد میں ضلع پولیس عملہ کے لئے منعقدہ تربیتی کلاسیس میں حصہ لیا اور انھیں تربیت فراہم کی۔

