عادل آباد : 4 ؍ جولائی (اپنا وطن نیوز)
شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ عادل آباد کی جانب سے خواتین کے لئے ضلع مستقر عادل آباد پر 9 ؍ جولائی 2023 بروز اتوار بوقت دوپہر 2 ؍ بجے، بمقام سنٹرل گارڈن (ٹی این جی اوز ہوم ) عادل آباد پر ایک روزہ سیمنار بعنوان اسلامی شریعت و یکساں سول کوڈ منعقد کیا جارہا ہے۔
جلسہ کی صدارت محترمہ ناصرہ خانم صاحبہ رکن نمائندگان جماعت اسلامی ہند کریں گی جبکہ بطور مہمانان خصوصی ایڈوکیٹ محترمہ جلیسہ سلطانہ صاحبہ کنوینر شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ڈاکٹر جوہر جہاں صاحبہ کل ہند مجلس تعمیر ملت مخاطب کریں گی۔
موجودہ حالات کے سلگتے ہوئے مسائل پر منعقد شدنی اس خواتین کے جلسے کو حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سرپرستی حاصل رہے گی۔
خواتین و طالبات سے اس جلسہ میں شرکت کرنے کی مقامی ذمہ داران نے خواہش کی ہے۔


