الرٹ! آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹول کا غلط استعمال

سائبر کرائم دھوکہ باز اب جاننے والوں کی شکل میں ویڈیو کال کے ذریعہ رقم طلب کرنے لگے

عوام سے محتاط رہنے سائبر آباد پولیس کی اپیل

حیدر آباد : 19 ؍ جولائی ( اپنا وطن نیوز )

سائبر آباد پولیس نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ وہ سائبر کرائم دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں ۔

پولیس نے اپنے ایک اشتہار میں بتایا کہ سائبر کرائم دھوکہ بازوں نے  اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹول کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو ٹھگنے کا کام شروع کردیا ہے۔ 

وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹول کا غلط استعمال کرتے ہوئے آپ کے دوستوں یا رشتہ داروں یا جاننے والوں  کے چہرے کی مشابہت میں  نامعلوم فون نمبروں سے  ویڈیو کال کرتے ہوئے روپئے طلب کررہے ہیں۔

سائبر آباد پولیس نے اس خصوص میں عوام کو سائبر کرائم دھوکہ بازوں کی جانب سے اپنائے گئے  اس نئے طریقہ سے دھوکہ نہ کھانے اور ہوشیار رہنے کی صلاح دی ہے۔

واضح ہو کہ کمپیوٹر کی دنیا میں آرٹفیشل انٹیلی جنس نے اپنی مثبت و منفی چھاپ چھوڑنی شروع کردی ہے۔ چند ہفتہ قبل ہی اڑیسہ کے ایک نجی ٹی وی چینل نے آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹول کو استعمال کرتے ہوئے ایک خاتون نیوز اینکر کو دنیا کے روبرو پیش کیا تھا جس کی مشابہت انسانوں جیسی تھی۔

اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے  ہوئے اب سائبر دھوکہ باز لوگوں کو دھوکہ دینے اور شارٹ کٹ روپئے کمانے کا نیا طریقہ ایجاد کرچکے ہیں۔

Ceberabad Police