ریڈینس انگلش میڈیم اسکول عادل آباد کا سالانہ جلسہ، ننھے بچوں کا قابل دید پروگرام

عادل آباد : 12/فروری (اپنا وطن نیوز)

ریڈینس انگلیش میڈیم اسکول عادل آباد کا سالانہ جلسہ کل شب شہر کے ایک نجی فنکشن ہال میں منعقد ہوا ۔

اس دوران اسکول کے بچوں نے اپنا قابل دید تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔

ننھے طلبا و طلبات نے دلچسپ و رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ جن میں قابل ذکر ملک کی آزادی میں مجاہدین آزادی کا رول، شادی میں جہیز کی لعنت پر ڈرامہ، دور حاضر میں  فون کے استعمال پر ڈرامہ،  مدینتہ النبیؐ اور ہم بیٹیاں کے عنوان پر مظاہرہ پیش کیا گیا ۔

قبل ازیں ڈائر کٹر اسکول جناب تنویر پاریکھ نے سالانہ جلسہ میں شریک اولیائے طلبا و حاضرین جلسہ کو مخاطب کیا۔

انہوں نے موجودہ ماحول میں تعلیم کی اہمیت کو واضح کیا اور کہا کہ ایک بہترین نسل کی تربیت کے مقصد سے ریڈینس اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اسکول ہذا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت کی جانب بھر پور توجہ دی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی مرحلہ میں تینوں کی ذمہ داری اہم ہوتی ہے جن میں طلبا ،  سرپرست اور اساتذہ شامل ہیں۔

والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں  کو اسکولی تعلیم  کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں کے ماحول پر بھی خاص توجہ دیں۔


بعد ازاں حسیب الدین پرنسپل اور عبدالہادی اسسٹنٹ ڈائرکٹر نے اسکول کے اساتذہ کو تہنیت پیش کی ۔

پروگرام میں جناب یونس اکبانی کے علاوہ علماے اکرام و آئمہ عظام، معززین شہر اور طلبا کے سرپرستوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔