13/اکتوبر درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ۔
اقلیتی بہبود آفیسر ضلع عادل آباد راتھوڑ رمیش کا بیان
عادل آباد:11/اکتوبر (پریس نوٹ)
تلنگانہ میناریٹی اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام ٹیچرس ریکروٹمنٹ ٹیسٹ(ٹی آر ٹی) امتحان کی تیاری کررہے اقلیتی طبقہ کے امیدواران کے لئے ضلع مستقر عادل آباد پر30روزہ مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔
ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد مسٹر راتھوڑ رمیش نے اس خصوص میں مزید بتایا کہ اسکول اسسٹنٹ، سکنڈری گریڈ ٹیچر(ایس جی ٹی)، لینگویج پنڈت اور پی ای ٹی کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے محکمہ اسکولی تعلیم کی ویب سائٹ پردرخواستیں داخل کرچکے متحدہ ضلع عادل آباد(عادل آباد، نرمل، منچریال، آصف آباد) کے 100طلباء کے لئے مستقر عادل آباد پر حکومت کی جانب سے مفت کوچنگ فراہم کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
خواہشمند امیدواران اپنی درخواستیں 13/اکتوبر شام 5بجے سے قبل دفتر اقلیتی بہبود، واقع عقب گاندھی پارک، نزد انڈور اسٹیڈیم عادل آباد سے حاصل و داخل کرسکتے ہیں۔
امیدواران کو ایس ایس سی میمو، آدھار کارڈ، ڈی ایس سی امتحان کے لئے داخل کردہ درخواست فارم کی نقل اور ایک عدد فوٹو درخواست کے ساتھ منسلک کرنی ہوگی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9440332859سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

