عادل آباد : 19 ؍ جولائی ( اپنا وطن نیوز )
ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر عادل آباد کے بموجب ضلع عادل آباد کے مختلف منڈل جات میں واقع گورنمنٹ جونئیر کالجس میں مخلوعہ لکچررس کی جائیدادوں پر بطور گیسٹ لکچرر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔
اس خصوص میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
امیدوار اپنی درخواستیں 24 ؍ جولائی سے قبل دفتر انٹر میڈیٹ ایجوکیشن، عقب گورنمنٹ جونئیر کالج (گرلز)، کلکٹریٹ آفس روڈ، عادل آباد پر شام 5 بجے سے قبل جمع کرواسکتے ہیں۔
ضلع عادل آباد کے گورنمنٹ جونئیر کالجس جن میں اوٹنور، ایچوڑہ، عادل آباد (گرلز)، عادل آباد(بوائز)، نارنور، بوتھ، نریڈی گنڈا، بیلا، تامسی، گڑی ہتنور اور اندرویلی شامل ہیں میں جملہ 63 گیسٹ لیکچررس کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔


