نرمل :25/ ڈسمبر (پریس ریلیز)
ضلع مستقر نرمل میں اردو میڈیم اقلیتی طلباء و طالبات کے لیے مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام منعقدہ 25 روزہ ٹیچرز اہلیتی امتحان( ٹیٹ) کی مفت کوچنگ کلاسیس کا انعقاد محمدیہ ہائی اسکول عیدگاؤں نرمل میں عمل میں لایا گیا ۔
اختتامی تقریب بصدارت انصار احمد ساحل کوآرڈنیٹر سی ای ڈی ایم نرمل منعقد کی گئ۔ اس تقریب میں نوجوان حرکیاتی قائد جناب سید ارجمند علی چیرمین ڈسٹرکٹ لائبریریز ضلع نرمل کی جانب سے مفت مطالعاتی مواد تقسیم کیا گیا ۔
اس معیاری مواد کو ڈی ایڈ اور بی ایڈ اردو و انگلش میڈیم کے تقریباً 80 سے زائد طلبا و طالبات نے حاصل کیا -اس موقع پر مہمان خصوصی جناب عبد المتین سینئر اقلیتی قائد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سید ارجمند علی چیرمین ڈسٹرکٹ لائبرریز ضلع نرمل اپنے تعلیمی ،فلاحی ،رفاہی اور سماجی خدمات کے ذریعے شہر نرمل میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔
وہ اپنی کارکردگی کا ایک شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں ۔وہ ایک بے باک جواں سال قائد ہیں جنکے کارناموں کی ماضی میں مثال مشکل ہے۔
جناب عبدلمتین نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ارجمند علی کی یوم پیدائش پر میگا بلڈ کیمپ منعقد کیا گیا جسمیں انکی اپیل پر سینکڑوں افراد بلا لحاظ مذہب و ملت تھلیسما بیماری سے متاثرہ معصوم بچوں کی جانیں بچانےکیلئے اپنا خون کا عطیہ دیا۔
چنانچہ مسلم طبقہ میں مسابقتی جذبہ کو پروان چڑھانے اور تعلیمی مواد کی عدم فراہمی کے مقصد سے سی ای ڈی ایم نرمل میں کوچنگ حاصل کرنے والے امیدواروں کیلئے جناب انصاراحمد ساحل کی نمائندگی پر جناب سید ارجمند علی کی جانب سے مفت مطالعاتی مواد فراہم کیا گیا۔جسکی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔
جناب عبدلمتین نے کوچنگ کے کامیاب انعقاد پر انصاراحمد ساحل کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نےٹیٹ اور ڈی یس سی کے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت اور منظم منصوبہ بندی سے امتحانات میں اعلی نشانات کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بحیثیت معلم منتخب ہوں ۔

جناب انصار احمد ساحل کوارڈنیٹر نے مفت مطالعاتی مواد کی فراہمی پر جناب سید ارجمند علی سے اظہار تشکر کیا۔
کوچنگ میں موجود طلباء نے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اساتذہ نے محنت اور پوری جستجو کے ساتھ طلباء کو بہترین انداز میں جدید معلومات فراہم کی اور ہفتہ واری معروضی امتحانات منعقد کرکے امتحان کے متعلق ڈر و خوف کو دور کیااور خود اعتمادی میں اضافہ کیا ۔
اس تقریب میں جناب محمد خضر، جناب شیخ نبی کو کوارڈنیٹر، محمدیہ ہائ اسکول کے صدر مدرس جناب احتشام الدین ، نائب صدر مدرس سلیم خان ,کرسپانڈنٹ عظمت علی ،فیکیلٹیز جناب فاضل ، محمد اسرار ، محمد رضوان، شیخ اشفاق احمد ،یاسین باوزیر محترمہ ناصیحہ اور دیگر موجود تھے ۔ نظامت کے فرائض محمد اشرف احمد نے بحسن وخوبی انجام دیے۔

