سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کو سکریٹری ٹمریز کی مبارکباد

حیدر آباد : 13 ؍ جولائی (سرفراز نیوز ایجنسی)

اقلیتی بہبود کے محکمہ کے نئے مقرر کردہ سکریٹری/ کمشنر جناب عمرجلیل IAS سے  جناب الحاج بی شفیع اللہ IFS سکریٹری TMREIS اور جناب لیاقت حسین جوائنٹ سکریٹری TMREIS نے ملاقات کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی ہے۔

واضح ہو کہ حال ہی میں حکومت تلنگانہ نے موظف آئی اے ایس آفیسر سید عمر جلیل کی خدمات کو دوبارہ حاصل کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود میں بحیثیت سکریٹری ؍ ڈائریکٹر نامزد کیا تھا۔

اسی مناسبت سے مسٹر شفیع اللہ سکریٹری و مسٹر لیاقت حسین جوائنٹ سکریٹری ٹمریز نے آج ان سے خیر سگالی ملاقات کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سکریٹری اقلیتی بہود نے تلنگانہ میں ٹمریز کے تحت چلائے جارہے اسکولس و کالجس کی کارکردگی اور انھیں درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی۔