وجئے واڑہ: 13 ؍ جولائی (سوشل میڈیا ڈیسک)
آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم بوتسا ستیہ نارائنا نے تلنگانہ کے تعلیمی نظام پر اہم تبصرہ کیا ہے۔
وزیر نے وجئے واڑہ میں ٹرپل آئی ٹی داخلوں کے نتائج کے اجراء کے دوران بات کی۔
انھوں نے کہا کہ ہم ہر روز وہاں (تلنگانہ) میں تعلیمی نظام میں بدعنوانیوں کی خبریں دیکھتے ہیں۔وہاں پر نقل نویسی عام ہے۔
تلنگانہ کے محکمہ تعلیم کی حالت زار یہ ہے کہ اساتذہ کے تبادلے بھی نہیں کیا جا سکتے۔
بوتسا نے مزیدتبصرہ کیا کہ ہماری(آندھرا)کی پالیسی ہماری ہے.. ہمارے خیالات ہمارے ہیں۔

