عادل آباد: 6/ڈسمبر(اپنا وطن نیوز)
صدر پردیش کانگریس کمیٹی ریاست تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی کی بحیثیت چیف منسٹر نام کے اعلان کے ساتھ ہی مقامی کانگریس قائدین نے جشن منایا۔
کانگریس قائدین اصغر حسنین مالک عرفہ گارڈن کی زیر سرپرستی دیگر قائدین جن میں سید نعیم الدین اختر المعروف اخترسر، تقیم الدین،نور خان پٹھان،سردار محی الدین، محمد عبدالسمیع، محمد شاکر، نجیم خان و دیگرشامل ہیں نے شیرینی کی تقسیم عمل میں لاتے ہوئے خوشیاں منائیں۔
اس موقع پر ان قائدین نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کی جانب سے ریونت ریڈی کو بحیثیت چیف منسٹر تقرر کرنے کا اعلان قابل ستائش ہے جس کے لئے وہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔
ان قائدین نے یہ بھی کہا کہ ریونت ریڈی کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی عوام بالخصوص اقلیتی عوام میں مسرت کی لہر دیکھی گئی اور عوام کی جانب سے کانگریس قائدین کوڈھیر ساری مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ان قائدین نے امید ظاہر کی کہ کانگریس حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اقلیتوں کی فلاح و بہبود سے متعلق کئی ایک اسکیمات اور پروگرامس کا آغاز عمل میں آئے گا۔
ان قائدین نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ کانگریس حکومت میں عادل آباد کے کانگریس قائد کندی سرینواس ریڈی کو بھی نمایاں مقام حاصل ہوگا اور وہ عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

