پولیس نے نامعلوم ملزمین کی شناخت کے لئے تصاویر جاری کردی
بھینسہ: 3 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)
ضلع نرمل کے بھینسہ شہر میں آج بروز ہفتہ دن دہاڑے دو نا معلوم بائیک سواروں نے جن کے چہرے کپڑے سے ڈھکے ہوئے تھے، نے ایک خاتون کے گلے سے دو تولہ سونے کی چین چھین کر راہ فرار اختیار کرلی۔
اس واردات کا ویڈیو نرمل چوراہے پر موجود سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں میں قید ہوگئں۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ واردات شہر کے راہول نگر علاقہ میں پیش آئی جہاں پر لکشمی نامی ایک خاتون پیدل جارہی تھی کہ دو نامعلوم موٹر سیکل سواروں نے اس کے گلے سے طلائی چین چھین کر راہ فرار اختیار کرلی۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے اس واردات کی شکایت درج کئے جانے پر بھینسہ سرکل انسپکٹر ڈی۔راجہ ریڈی نے سی۔سی ٹی۔وی کیمروں کی جانچ کی جس پر پتہ چلا کہ دو نامعلوم موٹر سیکل سواروں نے اس واردات کو انجام دینے کے لئے بغیر نمبر پلیٹ والی پلسر 220 سی۔سی موٹر سیکل کا استعمال کیا۔

بھینسہ سرکل انسپکٹر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان نامعلوم ملزمین کی شناخت کے لئے تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا اور انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کا تعاون کریں۔
پولیس نے اس خصوص میں شکایت درج کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

