ہزاروں سال سے ہندوستان میں گنگا جمنی تہذیب
مولانا کریم الدین کمال کی اُردو پریس کلب نظام آباد پر پریس کانفرنس
نظام آباد: 10/ جولائی (ای میل)
مولانا حافظ محمد کریم الدین کمال صابری صدر اہلسنت الجماعت ویلفیر سوسائٹی نظام آباد نے اُردو پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سیول کوڈ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال سے ہندوستان میں الگ الگ مذاہب کے لوگ گنگا جمنی تہذیب کے ذریعہ زندگی بسر کرتے آئے ہیں مذہبی آزادی کے تحت زندگی بسر کررہے ہیں لیکن مرکزی بی جے پی حکومت کی جانب سے صرف مسلم پرسنل لاء کو نشانہ بنانے کیلئے یکساں سیول کوڈ کا شوشہ چھوڑا گیا ہے انہوں نے امت مسلمہ سے پرُ خلوص اپیل کی کہ یکساں سیول کوڈ کی مخالفت میں لاء کمیشن آف انڈیا کو زیادہ سے زیادہ ای میل روانہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دوسری کئی ملی تنظیموں و اداروں کی جانب سے یکساں سیول کوڈ کی مخالفت کرتے ہوئے ای میل کا مسودہ تیار کرتے ہوئے لنک جاری کیا گیا ہے اس لنک کو فون میں پائے جانے والے ای میل کے ذریعہ لاء کمیشن کو روانہ کریں۔
مولانا کریم الدین کمال نے خواتین اسلام و طالبات سے بھی اپیل کی کہ وہ یکساں سیول کوڈ کی مخالفت میں زیادہ سے زیادہ ای میل روانہ کریں۔
پریس کانفرنس میں مولانا حسن رضا خطیب و امام مسجد اکبر باغ، مولانا حافظ قاری محمد شفیع الدین خطیب و امام مسجد قادریہ، مولانا حافظ محمد صدیق صابری، حافظ محمد سراج قادری موجود تھے۔

