چیرمین ڈسٹرکٹ کو آپریٹیو سنٹرل بینک عادل آباد بھوجاریڈی کی کانگریس میں شمولیت

عادل آباد : 4/جنوری (اپنا وطن نیوز)

چیرمین ڈسٹرکٹ کو آپریٹیو سنٹرل بینک عادل آباد مسٹر اڈی بھوجاریڈی نے آج اپنے حامیوں کے ہمراہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات و ضلع انچارج وزیر داناسری سیتا اکا سے انھوں نے مقامی کانگریسی قائدین کے ہمراہ ملاقات کی جس کے بعد ریاستی وزیر نے انھیں پارٹی کھنڈوا پہناکر کانگریس میں شامل کرلیا۔

ان کے ہمراہ جیند رکن ضلع پریشد ٹی۔اروندھتی ریڈی کے علاوہ دیگر بی آر ایس قائدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر کانگریس حلقہ اسمبلی عادل آباد انچارج مسٹر کندی سرینواس ریڈی، اقلیتی قائد سید شاہ راشد الحق و دیگر کانگریسی قائدین بھی موجود تھے۔

واضح ہو کہ اڈی بھوجا ریڈی نے گذشتہ چند یوم قبل ہی ٹی آر ایس پارٹی کو اپنا استعفی پیش کردیا تھا۔ وہ سابق ریاستی وزیر و ضلع صدر بی آر ایس پارٹی مسٹر جوگورامنا کے قریبی افراد میں شمار کئے جاتے تھے۔

اسی طرح چیر مین ضلع پریشد راتھوڑ جناردھن نے بھی بی آر ایس پارٹی کو اپنا استعفی پیش کردیا ہے اور امید ہے کہ وہ عنقریب وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔