عادل آباد : 2/اپریل(اپنا وطن نیوز)
ریاستی وزیر و ضلع انچارج وزیر دانا سری سیتا اکا نے نوجوانان عادل آباد کی جانب سے اردو گھر شادی خانہ، عادل آباد کے قریب منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کی۔
اس موقع پر انھوں نے اپنے مختصر خطاب میں عوام کو ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ عادل آباد پارلیمنٹ کی نشست سے کانگریس امیدوارہ آترم سوگنا کو کامیاب بنائیں۔
قبل ازیں انھوں نے خصوصی دعا میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی خانہ پور ویڈما بوجو پٹیل، کانگریس امیدوارہ آترم سوگنا، حلقہ اسمبلی عادل آباد کانگریس انچارج کندی سرینواس ریڈی کے علاوہ صدر رئیل اسٹیٹ ویلفیر اسوسی ایشن محمد مجاہد، کانگریس اقلیتی قائدین سعید خان، محمد شکیل، سید شاہ راشد الحق، خضر پاشاہ، سید شاہد علی، نور خان پٹھان، سراج، قیوم رضا، عبدالقیوم، طلحہ چاؤش و دیگر موجود تھے۔

